شادی کے پہلے سال کیا ہوتا ہے؟

ایک بات تو یقینی ہے کہ شادی کے پہلے سال میں آپ سے ہر کوئی وہی پرانے اور روایتی سوالات پوچھے گا جو ہر نئے شادی شدہ جوڑے سے پوچھے جاتے ہیں مثلاً یہ کہ "اور سنائیں کیسی لگ رہی ہے شادی شدہ زندگی؟" "اجی بس شادی کا لڈو جو کھائے وہ بھی پچھتائے اور جو نہ کھائے وہ بھی پچھتائے" یا پھر " لڑائی جھگڑا شروع ہو گیا یا نہیں؟" وغیرہ وغیرہ۔   

شادی کے پہلے سال کیا ہو تا ہے اس کا تعلق اس بات سے بھی ہے کہ آپ کی شادی گھر والوں کی پسند سے ہوئی ہے یا محبت کی شادی ہے۔ اگر گھر والوں کی پسند سے شادی ہوئی ہے تو آپ کا پہلا سال ایک دوسرے کو ٹھیک سے جاننے اور سمجھنے میں ہی گزر جائے گا۔  

اور اگر محبت کی شادی ہے تو آپ وہ سب تجربات کرنے میں مصروف رہیں گے جو شادی سے پہلے آپ دونوں کے لئے ممکن نہیں تھے ۔ بچوں کے حوالے سے بات ہو گی، ان کا نام کیا رکھا جائے،  ہلکی پھلکی نوک جھونک، چھوٹی موٹی لڑائیاں ، روٹھنا اور منانا بھی چلتا رہے گا۔ اور پہلے سال میں دعوتیں ، سینما جانا اور گھومنا پھرنا بہت زیادہ ہوگا۔ شادی کے پہلے ہی سال میں آپ کو اس بات کا بھی اندازہ ہو سکتا ہے کہ بہت سے معاملات اس سے بالکل مختلف ہیں جیسا آپ نے سوچا تھا، لیکن آپ پریشان مت ہوں،  آپسی مشورے سےمعاملات کو با آسانی حل کیا جا سکتا ہے۔ 

Comments

Popular posts from this blog