اپنے جیون ساتھی کی مدد کریں۔
آپ نے اکثر سنا ہو گا کہ بیگم کو خوش رکھنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے، لیکن ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ یہ بات درست نہیں بلکہ اگر آپ سچے دل سے کوشش کریں تو محض پانچ منٹ صرف کر کے بیوی کے خراب سے خراب موڈ کو بھی خوشگوار رکھ سکتے ہیں۔
اپنی اہلیہ سے پوچھئے کہ آپ اس کے لئے کیا کر سکتے ہیں، اور پھر وہ جو کام بتائے محض پانچ منٹ کے لئے اس کام میں جت جائیے، اس کے بعد چاہے کس اور طرف توجہ کر لیں۔ مثال کے طور پر اگر آپکی بیوی کہتی ہیں کہ آپ زرا کمرے کی حالت درست کرلیں تو اس کام کو کرنے میں دیر مت لگائیں بلکہ فوراً بستر کی چادر سیدھی کریں، ادھر ادھر پڑی چیزوں کو اکٹھی کریں، وغیرہ وغیرہ۔ یاد رکھیں کہ کام فوراً شروع کریں اور انتہائی توجہ سے کریں۔
اپنی بیوی کے کسی ایسے کام کی تعریف شروع کریں جو اسے خود بھی بہت پسند ہو۔ محض پانچ منٹ کے لئے ان کے کسی بھی اچھے کام کی تعریف کریں ۔
آج کل کمپیوٹر کا دور ہے لہٰذا آپ ایک پیار بھری ای میل بھی لکھ سکتے ہیں۔
اگر آپ کا بازار جانا ہو تو محض پانچ منٹ نکال کر گھر والی کے لئے کوئی چھوٹا سا تحفہ یا اس کی پسند کی کھانے کی چیز خرید لیجیئے، یقین کریں وہ اسے پا کر بہت خوش ہو جائے گی
Comments
Post a Comment