سلمان خان کا بھیڑیوں کے ساتھ خطرناک سین

ہولیوڈ سے آئے ایکشن ڈائیریکٹر ٹام سٹروتھ کی ٹیم کی معاونت سے فلم ٹائیگر زندہ ہے کہ ہدایتکار علی عباس ظفر سلمان خان کے ساتھ ایک خطرناک سین شوٹ کریں گے جس میں کہ بھیڑیے ہوں گے۔

فلم کے پروڈیوسر ادیتیہ چوپرا کی یہ خواہش ہے کہ یہ فلم بین الاقوامی سطح کی میعار کو چھوئے اور اسی طرح شوٹ ہو۔ اسی لیے ایک بھیڑیوں کے جھنڈ کے ساتھ اوسٹریہ کے برفیلے جنگلات میں ایک ایکشن کریو کے ساتھ اس سین کو شوٹ کیا جائیگا۔ ایک تجربہ کار ایکشن کریو اور ٹرینرز کی زیر نگرانی اس سین کو شوٹ کیا جائیگا اور اسس کی کامیابی کے لیے وہ ہر قسم کی کوشش کے لیے پر عظم ہیں۔

Comments