عالیہ بھٹ ی کی نئی فلم:ڈریگن

عالیہ بھٹ اب عیان مکھرجی کی نئی فلم"ڈریگن "میں نظر آئیں گی۔ بھارتی ذرائع کے مطابق عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ یہ فلم ایکشن سے بھرپور ہے لیکن یہ دوسری سپر ہیرو فلم کی طرح نہیں ہے ۔ فلم میں امیتابھ بچن اہم کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ دوسری جانب عالیہ بھٹ اور ورون دھون کی فلم " بدرنیاتھ کی دلہنیا" آہستہ آہستہ 100کروڑ مارک کی طرف بڑھ رہی ہے ۔بھارتی ذرائع کے مطابق فلم اب تک 83.77کروڑ کا بزنس کرچکی ہے ۔ فلم کے ہدایتکار شاشانک ختیان ہیں۔ امید ہے کہ یہ فلم بھی پردے پر آنے کے بعد کافی بزنس کرے گی اور فینز کو بھی عالیہ بھٹ کو ایکشن میں دیکھنے کا موقع ملے گا۔

Comments