عید الفطر پر ہو رہا ہے لالی وڈ میں بڑا تصادم!
جی ہاں آپ نے بالکل صحیح پڑھا! یہ سال پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے بہت اچھا ثابت ہورہا ہے ۔ شائقین کے لیے بن رہی ہیں اور ریلیز ہو رہی ہیں بہت سی فلمیں۔ اسی گہاگہمی کے نتیجے میں عید الفطر پر لالی وڈ میں 4 فلمیں ایک ساتھ ہورہی ہیں ریلیز۔
کون سی فلمیں ہیں عید پر ریلیز ہونے کو بالکل تیار؟
1) جھول
اس فلم کی اسٹار کاسٹ میں ہیں عروہ حسین، علی عظمت، بلال اشرف، مصطفٰی قریشی ، سلیم معراج اور بابرہ شریف۔ اس فلم کی کاسٹ کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ یہ فلم باکس آفس پر یقیناً ہٹ ہوگی۔
2) ورنہ
شعیب منصور کی یہ فلم معاشرے کے مسائل کی ترجمانی کرے گی اور اس فلم کی کہانی سے خواتین میں بولنے کی ہمت پیدا ہوگی اور مردوں میں ان کی بات سننے کی۔
3) مہرُنیا وی لب یو
دانش تیمور اور ثنا جاوید کی یہ فلم یاسر نواز کی پروڈکشن اور دیکھتے ہیں کیا گل کھلاتی ہے۔
4) ارتھ 2
شان کی یہ فلم آخر کار اس عید پر ریلیز ہو ہی رہی ہے۔ یہ فلم مہیش بھٹ کی فلم ارتھ کا ری میک ہے۔ اس فلم کی ہدایت کاری اور تحریر خود شان نے ہی کی ہے۔
دیکھتے ہیں اس میٹھی عید پر کون سی فلم بازی لے جاتی ہے!
Comments
Post a Comment