کیا آپ کا تعلق شادی کے لیے تیار ہے ؟
اگر آپ کسی کے ساتھ تعلق میں ہیں اوراس سے شادی کرنا چاہتے ہیں تو پہلے یہ چیک کر لینا ضروری ہے کہ آپ کا یہ تعلق شادی کے قابل بھی ہے یا پھر آپ کسی وقتی جذبے یا صرف عارضی کشش کو محبت کا نام دے کر غلط فہمی میں مبتلا ہیں؟ چیک کرتے ہیں!
اگر آپ کبھی غلطی پر ہوں اور آپ کا ساتھی ناراضگی کے باوجود انتہائی تحمل اور پیار سے آپ کو یہ سمجھانے کی قابلیت رکھتا ہے کہ آپ کہاں غلط ہیں،
اگر آپ کے ساتھی کوآپ کی انفرادی خوشی اور ترقی کا خیال رہتا ہےاور وہ آپ کو آپ کی تعلیم، نوکری اور کیرئر وغیرہ کے حوالے سے مخلص رائے دیتا اور ہر ممکن مدد بھی کرتا ہے اور آپ کی انفرادی کامیابی کو آپ دونوں کی کامیابی سمجھتا ہے،
اگر آپ اپنے ساتھی کے ساتھ زیادہ وقت گزارتے ہیں اور اس نے آپ کو آپ کی ہر اچھی بری حالت میں دیکھا ہوا ہے جیسے گندے کپڑوں میں یا میک اپ کے بغیر، اور اِس سے اسے کوئی فرق نہیں پڑتا،
جب آپ کسی سے شادی کرنا چاہتے ہیں تو آپ اس کے خاندان کا حصہ بننے جا رہے ہوتے ہیں۔ اگر آپ کاساتھی آپ کی فیملی کے حوالے سے یہ سوچتا ہے کہ انھیں وہ کیسا لگتا ہے، اور ان کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرتا ہے،
اس احساس سے برا کچھ بھی نہیں ہو سکتا کہ آپ کی ہر وقت خبر رکھی جا رہی ہے، اگر آپ کا ساتھی آپ پر مکمل بھروسہ کرتا اور آپ کو آپ کی پرائیویٹ زندگی میں، دوستوں اور رشتے داروں کے ساتھ ٹائم گزارنے اور آپ کے مشغلے پورے کرنے کا پورا موقع دیتا ہے،
تو آپ ایک بالکل صحیح شخص کے ساتھ ہیں اور امید ہے کہ آپ ایک کامیاب شادی شدہ زندگی گزارنے جا رہے ہیں۔
Comments
Post a Comment