Posts

ساس اور بہو

ساس بہو کا جھگڑا 99 فیصد گھروں کے لئے مسائل کا باعث بنتا ہے۔ یہ جھگڑا عورت کی  مالکن بننے کے جزبے کی بنیاد پر وجود پذیر ہوتا ہے۔ عورت میں ملکیت کا جذبہ اتنا شدید ہوتا ہے کہ وہ اس میں شراکت برداشت نہیں کر سکتی ۔ بیوی کی حیثیت سے وہ سوکن کو اور ماں کی حیثیت سے وہ بہو کو برداشت کرنے پر بڑی مشکل سے تیار ہوتی ہے۔ اب گھر میں یہی طریقہ کار رہا تو شادی کی رونقوں کے بعد تو تو میں میں کا شور ہی ہوتا ہے۔ سب سے پہلے تو وہ دھوبی کا کتا جو بیٹا بھی ہے اور شوہر بھی نہ ادھر کا اور نہ ہی ادھر کا ہوتا ہے یہ لڑائی سن سن کر اک جاتا ہے۔ کچن کب اکھاڑا بن جائے کچھ کہا نہیں جاسکتا ہے اور برتن کب ہتھیار بن جائیں کس کو پتہ۔ گھر کی صفائی کے دوران ایک کونا رہ جائے تو ساس کو دمہ ہو جاتا ہے۔ گھر آتے ہی شوہر اگر ماں کے پاس بیٹھ جائے تو بیوی ناراض ہو جاتی ہے اور ساس کی پڑھائی جانے والی پٹیوں کا اندازہ لگا رہی ہوتی ہیں۔ مگر جینا تع ساتھ ہی ہے مگر ساری تو تو میں میں کے بعد آپس میں صلح صفائی سے بات ختم کر لیتی ہیں۔

کسی لڑکی سے بات کیسے شروع کریں؟

کیا آپ کسی کو پسند کرتے ہیں مگر بہت زیادہ کنفیوز ہیں؟ آپ پریشان ہیں کہ ان کے پاس جا کر بات کیسے کی جائے؟ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کس طرح اس اسپیشل خاتون بات کرنی چاہیے۔  1) خاتون سے اعتماد کے ساتھ بات کریں۔ 2) یہ پہلے سے جان لیں کہ وہ آپ کو پسند کرتی ہیں کہ نہیں ۔ 3) بات کرتے ہوئے مسکرانا بالکل نہ بھولیں ۔ 4) بات کا آغاز کریں ۔ 5) ہلکی پھلکی گفتگو کریں۔ 6) پھر مطلب کی بات کریں ۔  7) اور اگر جواب مثبت ہو تو آپ کی قسمت اچھی ہے ورنہ ہمارا مشورہ ہے کہ اپنی سلامتی پیاری ہے تو منفی جواب پر ہی بات ختم کردیں ۔ بیسٹ آف لک!

عالیہ بھٹ ی کی نئی فلم:ڈریگن

عالیہ بھٹ اب عیان مکھرجی کی نئی فلم"ڈریگن "میں نظر آئیں گی۔ بھارتی ذرائع کے مطابق عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ یہ فلم ایکشن سے بھرپور ہے لیکن یہ دوسری سپر ہیرو فلم کی طرح نہیں ہے ۔ فلم میں امیتابھ بچن اہم کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ دوسری جانب عالیہ بھٹ اور ورون دھون کی فلم " بدرنیاتھ کی دلہنیا" آہستہ آہستہ 100کروڑ مارک کی طرف بڑھ رہی ہے ۔بھارتی ذرائع کے مطابق فلم اب تک 83.77کروڑ کا بزنس کرچکی ہے ۔ فلم کے ہدایتکار شاشانک ختیان ہیں۔ امید ہے کہ یہ فلم بھی پردے پر آنے کے بعد کافی بزنس کرے گی اور فینز کو بھی عالیہ بھٹ کو ایکشن میں دیکھنے کا موقع ملے گا۔

سلمان خان کا بھیڑیوں کے ساتھ خطرناک سین

ہولیوڈ سے آئے ایکشن ڈائیریکٹر ٹام سٹروتھ کی ٹیم کی معاونت سے فلم ٹائیگر زندہ ہے کہ ہدایتکار علی عباس ظفر سلمان خان کے ساتھ ایک خطرناک سین شوٹ کریں گے جس میں کہ بھیڑیے ہوں گے۔ فلم کے پروڈیوسر ادیتیہ چوپرا کی یہ خواہش ہے کہ یہ فلم بین الاقوامی سطح کی میعار کو چھوئے اور اسی طرح شوٹ ہو۔ اسی لیے ایک بھیڑیوں کے جھنڈ کے ساتھ اوسٹریہ کے برفیلے جنگلات میں ایک ایکشن کریو کے ساتھ اس سین کو شوٹ کیا جائیگا۔ ایک تجربہ کار ایکشن کریو اور ٹرینرز کی زیر نگرانی اس سین کو شوٹ کیا جائیگا اور اسس کی کامیابی کے لیے وہ ہر قسم کی کوشش کے لیے پر عظم ہیں۔

عید الفطر پر ہو رہا ہے لالی وڈ میں بڑا تصادم!

جی ہاں آپ نے بالکل صحیح پڑھا! یہ سال پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے بہت اچھا ثابت ہورہا ہے ۔ شائقین کے لیے بن رہی ہیں اور ریلیز ہو رہی ہیں بہت سی فلمیں۔ اسی گہاگہمی کے نتیجے میں عید الفطر پر لالی وڈ میں 4 فلمیں ایک ساتھ ہورہی ہیں ریلیز۔ کون سی فلمیں ہیں عید پر ریلیز ہونے کو بالکل تیار؟ 1) جھول اس فلم کی اسٹار کاسٹ میں ہیں عروہ حسین، علی عظمت، بلال اشرف، مصطفٰی قریشی ، سلیم معراج اور بابرہ شریف۔ اس فلم کی کاسٹ کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ یہ فلم باکس آفس پر یقیناً ہٹ ہوگی۔  2) ورنہ شعیب منصور کی یہ فلم معاشرے کے مسائل کی ترجمانی کرے گی اور اس فلم کی کہانی سے خواتین میں بولنے کی ہمت پیدا ہوگی اور مردوں میں ان کی بات سننے کی۔ 3) مہرُنیا وی لب یو دانش تیمور اور ثنا جاوید کی یہ فلم یاسر نواز کی پروڈکشن اور دیکھتے ہیں کیا گل کھلاتی ہے۔  4) ارتھ 2  شان کی یہ فلم آخر کار اس عید پر ریلیز ہو ہی رہی ہے۔ یہ فلم مہیش بھٹ کی فلم ارتھ کا ری میک ہے۔ اس فلم کی ہدایت کاری اور تحریر خود شان نے ہی کی ہے۔  دیکھتے ہیں اس میٹھی عید پر کون سی فلم بازی لے جاتی ہے!

اپنے جیون ساتھی کی مدد کریں۔

آپ نے اکثر سنا ہو گا کہ بیگم کو خوش رکھنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے، لیکن ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ یہ بات درست نہیں بلکہ اگر آپ سچے دل سے کوشش کریں تو محض پانچ منٹ صرف کر کے بیوی کے خراب سے خراب موڈ کو بھی خوشگوار رکھ سکتے ہیں۔  اپنی اہلیہ سے پوچھئے کہ آپ اس کے لئے کیا کر سکتے ہیں، اور پھر وہ جو کام بتائے محض پانچ منٹ کے لئے اس کام میں جت جائیے، اس کے بعد چاہے کس اور طرف توجہ کر لیں۔ مثال کے طور پر اگر آپکی بیوی کہتی ہیں کہ آپ زرا کمرے کی حالت درست کرلیں تو اس کام کو کرنے میں دیر مت لگائیں بلکہ فوراً بستر کی چادر سیدھی کریں، ادھر ادھر پڑی چیزوں کو اکٹھی کریں، وغیرہ وغیرہ۔ یاد رکھیں کہ کام فوراً شروع کریں اور انتہائی توجہ سے کریں۔   اپنی بیوی کے کسی ایسے کام کی تعریف شروع کریں جو اسے خود بھی بہت پسند ہو۔ محض پانچ منٹ کے لئے ان کے کسی بھی اچھے کام کی تعریف کریں ۔ آج کل کمپیوٹر کا دور ہے لہٰذا آپ ایک پیار بھری ای میل بھی لکھ سکتے ہیں۔  اگر آپ کا بازار جانا ہو تو محض پانچ منٹ نکال کر گھر والی کے لئے کوئی چھوٹا سا تحفہ یا اس کی پسند کی کھانے کی چیز خرید لیجیئے، یقین کریں وہ اسے پا کر

شادی کے پہلے سال کیا ہوتا ہے؟

ایک بات تو یقینی ہے کہ شادی کے پہلے سال میں آپ سے ہر کوئی وہی پرانے اور روایتی سوالات پوچھے گا جو ہر نئے شادی شدہ جوڑے سے پوچھے جاتے ہیں مثلاً یہ کہ "اور سنائیں کیسی لگ رہی ہے شادی شدہ زندگی؟" "اجی بس شادی کا لڈو جو کھائے وہ بھی پچھتائے اور جو نہ کھائے وہ بھی پچھتائے" یا پھر " لڑائی جھگڑا شروع ہو گیا یا نہیں؟" وغیرہ وغیرہ۔    شادی کے پہلے سال کیا ہو تا ہے اس کا تعلق اس بات سے بھی ہے کہ آپ کی شادی گھر والوں کی پسند سے ہوئی ہے یا محبت کی شادی ہے۔ اگر گھر والوں کی پسند سے شادی ہوئی ہے تو آپ کا پہلا سال ایک دوسرے کو ٹھیک سے جاننے اور سمجھنے میں ہی گزر جائے گا۔   اور اگر محبت کی شادی ہے تو آپ وہ سب تجربات کرنے میں مصروف رہیں گے جو شادی سے پہلے آپ دونوں کے لئے ممکن نہیں تھے ۔ بچوں کے حوالے سے بات ہو گی، ان کا نام کیا رکھا جائے،  ہلکی پھلکی نوک جھونک، چھوٹی موٹی لڑائیاں ، روٹھنا اور منانا بھی چلتا رہے گا۔ اور پہلے سال میں دعوتیں ، سینما جانا اور گھومنا پھرنا بہت زیادہ ہوگا۔ شادی کے پہلے ہی سال میں آپ کو اس بات کا بھی اندازہ ہو سکتا ہے کہ بہت سے معاملات اس سے با